ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 89 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کردیا گیا، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔