83 سالہ پولش خاتون کی 28 سالہ پاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی

سیالکوٹ: حافظ آباد کے نوجوان نے گوری میم سے محبت کی شادی کرلی، سوشل میڈیا پر آج کل ایسی شادی کا چرچا ہے جس میں دُلہن دولہا سے پورے 55 سال بڑی ہے۔
دولہا سے عمر میں قریباً تین گنا بڑی گویا اُس کی دادی کی عمر کی اس دُلہن کا تعلق پولینڈ سے ہے جو پاکستانی نوجوان حافظ ندیم کی محبت میں ساری مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان چلی آئی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر ان دنوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ نوجوان حافظ ندیم کا کہنا تھا کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون باربرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔
حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ ندیم کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے باربرا سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی، اس حوالے سے گرین کارڈ کی لالچ ان کے دل میں نہیں پائی جاتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔