عدالتوں پر حملہ ن لیگ کی روایت، رانا شمیم کا بیان جعلی ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں پر حملہ آور ہونا ن لیگ کی روایت ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی پیشی سے قبل سازش گھڑی جاتی ہے، رانا شمیم کا بیان جعلی ہے، حسین نواز تمام معاملے کو ڈیل کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، کل جعلی بیان حلفی ریلیز کرکے عدلیہ پر حملہ کیا گیا، بیان حلفی کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، پارلیمان سے انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرارہے ہیں، انتخابی اصلاحات ہوکر رہیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھے اور اپنی تجاویز دے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی جب کہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔