لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد قیصر، شیخ رشید اور دیگر بری
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور دیگر کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کردیا۔
عدالت کی جانب سے جن سیاسی شخصیات کو کیس سے بری کیا گیا، ان میں اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز اعوان شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔