ایل او سی پر بھارتی گولا باری سے شہری شہید، پاک فوج کا کرارا جواب

راولپنڈی: ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولا باری کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو آرٹلری، مارٹرز اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تلواری گاؤں میں نوجوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولا باری کی جارہی تھی۔
خیال رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔