امریکہ میں کورونا وبا نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لیے

امریکہ 25 سے زائد ریاستوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، تفصیلات کے مطابق امریکہ کی25 سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، فلوریڈا، ٹیکساس اور ایری زونا میں صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دے دی گئی ہے۔امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میںکورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے بھی شرکت کی، ایف ڈی اے، سی ڈی سی کے افسران بھی سماعت میں شریک تھے۔دوران سماعت گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو امریکا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، عوام نے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کیا توصورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔کورونا ٹاسک فورس کے رکن کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے نتائج پریشان کن ہوں گے، امریکا میں اس وقت تک یومیہ40ہزار کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فاؤچی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے پورے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اموات کے حوالے سے پریشان کن اعداد سامنے آسکتے ہیں، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہننا انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹراسٹیون ہان نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام ہورہا ہے، ویکسین کی جلد تیاری میں خطروں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔