ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل این جی کی قیمت میں اوگرا نے اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر 31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49 تھی جب کہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔