میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ نیکلس اور قیمتی گھڑی چُراکر فرار

لاہور: پاکستانی فلموں کی سینئر اداکارہ میرا کو نئی مصیبت نے گھیر لیا، اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اداکارہ میرا کے مطابق ان کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ مالیت کا ہیروں کا ہار اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی جب کہ گھڑی میں بھی قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت اداکارہ میرا گھر پر موجود نہیں تھیں جب کہ ملزم قاسم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔