آسمانی بجلی گرنے سے درخت دو حصوں میں تقسیم

کیلے فورنیا: درخت پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں پہلے درخت پر آسمانی بجلی گرتی اور اس میں آگ لگ گئی، اس کے بعد اچانک درخت دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔


مائیکل بوگن نامی شخص نے کیلیفورنیا میں یہ ویڈیو بنائی ہے، جس میں بِگ بیئر ایئرپورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔
ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دو سو سال قدیم بھی تھا، لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتش زدگی پر قابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کھچے درخت کو صاف کیا۔
محکمے کے مطابق اس جگہ بجلی گرنے سے لگ بھگ پانچ مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔