کورونا کے خلاف کسان کا انوکھا پیغام!

مشی گن: دنیا بھر میں کورونا وائرس نے ہر شخص کے معمولات زندگی کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے۔
اب ہر فرد کی زبان پر بس ایک ہی دعا ہے کہ کورونا وبا کا خاتمہ ہوجائے اور دنیا کو اس سے چھٹکارا مل جائے۔
اسی ضمن میں حال ہی میں امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے دنیا کے تمام لوگوں کی سوچ کو اپنی 13 ایکڑ زمین پر لکھ دیا۔
کاشت کار نے اپنی 13 ایکڑ مکئی کی فصل پر ایک پیغام لکھ ڈالا جو یہ تھا ‘Go Away Covid’۔
کسان کی جانب سے کھیتوں میں لکھے جانے والے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا جو خوب وائرل ہوا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا کے حوالے سے ہم تمام تر لوگوں کے دماغ میں یہی ہے کہ جلد از جلد اس سے چھٹکارا مل جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔