خدا اور محبت 3، کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے: اقرا عزیز

کراچی: نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ڈرامہ خدا اور محبت کا تیسرا سیزن اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکا اور اس کی مقبولیت میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


حال ہی میں ڈرامے کی 16 ویں قسط نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر محض دو دنوں میں 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا خدا اور محبت کو اتنا پیار دینے کا بہت بہت شکریہ، یہ پروجیکٹ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔
دھیان رہے کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 وہ واحد پاکستانی ڈرامہ ہے جس کی پہلی قسط یوٹیوب پر 50 ملین سے زیادہ بار دیکھی جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔