دنیا:24 گھنٹوں میں کورونا کے 4لاکھ سے زائد کیسسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔ جبکہ 35 لاکھ 56 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ43 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 9 ہزار544 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 43 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ80 لاکھ46 ہزار سے زائد ہے ۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ65لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔