انگلینڈ کو صرف پاکستان یا افغانستان ہی ہراسکتے ہیں: کیون پیٹرسن

لندن: انگلستان کے سابق پاور ہٹر بیٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان یا افغانستان ہی شکست دے سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک کنڈیشن بھی بتائی۔
پیٹرسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان یا افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ باآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسا صرف اسی صورت ممکن ہوسکتا ہے اگر میچ شارجہ میں استعمال شدہ وکٹ پر کھیلا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا جب کہ پاکستان اب تک سپر 12 مرحلے میں ناقابل شکست رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔