کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے کے سہولت کار کا خاکہ تیار

کراچی: کراچی یونیورسٹی خودکُش بم حملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث مرکزی سہولت کار ملزم زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے جو سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکُش حملے میں استعمال کیا گیا بارود سے بھرا بیگ دہشت گرد زیب نے تیار کیا تھا اور مذکورہ شرپسند شخص کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ملزم ہیبتان کی فیملی کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد زیب بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشت گرد زیب بروہی بلوچ ہے اس کی عمر 26 سال اور قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد داد بخش عرف شعیب نے بھی اسی ملزم زیب سے تربیت حاصل کی، داد بخش کو 2020 میں افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔
کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکُش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔