دعا زہرا کو یکم اگست کو پیش کرنے کا عدالتی حکم

کراچی: دعا زہرا کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والدہ کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سماعت کی اور لڑکی کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو حکم نامہ جاری کیا جس میں تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو بحفاظت آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی تفتیشی افسرکو دعا زہرا کی لاہور سے کراچی منتقلی کاحکم دیا تھا، دعا کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ کیس اور کسٹڈی کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔
عدالت نے کہا کہ عدالت عالیہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں دعا زہرا کی والدہ نے درخواست دائر کی تھی اور دعا زہرا کے مفاد میں یہ درخواست منظور کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔