کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
طارق روڈ، جیل چورنگی، کورنگی و اطراف کے علاقوں، گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔
پی ای سی ایچ ایس سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے تحت کراچی سمیت مشرقی سندھ میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 اگست تک کراچی سمیت مشرقی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ 17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے، جس سے کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔