کراچی میں بادل پھر برس پڑے، موسم خوش گوار

کراچی: شہر قائد میں آج پھر بادل برس پڑے، جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح بارش سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
لیاقت آباد، ناظم آباد، اورنگی، نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس فیز ون ، بہادر اورگلستان جوہرمیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے دیگر حصوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے دفاتر جانے والے افراد اور موٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کلفٹن ،شارع فیصل اوراطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے 9 جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔