کل بھوشن کو دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی۔ بھارت کے سفارتی عملے کی کل بھوشن سے ملاقات جاری ہے۔ اس کی موجودگی کی جگہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے ناظم الامور گورو آہلووالیا کلبھوشن یادیو سے ملاقات کررہے ہیں، قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے اور قونصلر ملاقات کے لیے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، کل بھوشن قونصلر ملاقات میں نظرثانی پٹیشن پر دستخط کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت سے کل بھوشن کی رہائی کے لیے رابطہ کیا، کل بھوشن یادیو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کل بھوشن نے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا، خطے کے امن میں رکاوٹ بھارت ہی ہے، بھارت خطے کے امن و استحکام کو متاثر کررہا ہے۔
دھیان رہے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی گئی۔ کلبھوشن یادیو پر پاکستان کے خلاف جاسوسی اور اتنشار پھیلانے کا الزام تھا۔ کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پاٹیل را کا ایجنٹ تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔