کے الیکٹرک نے سردیوں میں لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک پہنچادی

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل کیپیٹل ایریا میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں 16 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔