کے فور وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا، کراچی پر سیاست اب نہیں چلے گی، اسد عمر

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی پر سیاست اور ڈرامہ بازی ہوئی تو کراچی کے عوام سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کو جوتے پڑیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنا ہوتو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیتے ہیں، سندھ حکومت کے 700 ارب کے منصوبے ہیں تاہم وہ کام تو شروع کریں کراچی انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر سیاست اب اور نہیں چلے گی، پی ٹی آئی، پی پی نے اگر ڈرامہ بازی اور ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز کیں تو کراچی کے عوام سے دونوں کو جوتے پڑیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے لیے ٹرانسفورمیشن پلان پر عملدرآمد فوری شروع کرنا پہلی ترجیح ہے تاہم اس سلسلے میں تقریریں اور بیانات سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ اب وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا، اس سے متعلق آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط بھیجا جائے گا جب کہ چین کے ساتھ جے سی سی کے ایجنڈے اور اجلاس کی حتمی تاریخ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔