سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی گرفتار

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خاندان اور دیگر دوستوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی تھیں اور اسی دوران بھارتی تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات میں منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد تفتیش میں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (این سی بی) بھی شامل ہوگیا تھا۔این سی بی نے اداکارہ کو ممنوعہ منشیات کی خریداری اور استعمال کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تیسری بار آج پھر طلب کیا تھا جہاں انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا، اداکارہ پر منشیات کی خریداری اور فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تفصِلات کے مطابق اداکارہ کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کردی گئی جس کے بعد اداکارہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسی معاملے میں اداکارہ کے بھائی شیوک چکرورتی، سشانت کے منیجر سیموئیل مرنڈا اور گھریلو ملازم دپیش ساونت پہلے ہی گرفتار
خِال رہے کہ سشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے، اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو دینے کا حکم دیا تھا۔ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔