کیا ریحام خان تیسری شادی کرنے والی ہیں؟

اسلام آباد: ماہر علم نجوم کی ریحام خان کی تیسری شادی کی پیش گوئی جب کہ خود ریحام خان نے بھی اپنی تیسری شادی کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے خصوصی شو میں ریحام خان شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام شادیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شو میں شریک ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے ریحام خان کے ستاروں سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ 11 مئی 2022 سے ریحام خان کے اچھے وقت کا آغاز ہوچکا ہے، ریحام اب بہت زیادہ لائم لائٹ میں نظر آئیں گی۔
ماہر علم نجوم نے کہا کہ آپ اب ریحام سے متعلق خوبصورت خبریں سن سکتے ہیں اور یہ دھماکا جولائی کے اختتام سے قبل بھی ہوسکتا ہے اگر تب نہ ہوا تو 20 دسمبر کے بعد شہنائیوں (شادی) والے دھماکے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا سرپرائز ہوگا کہ شاید کچھ لوگوں کی کمر ہی ٹوٹ جائے، اس پر میزبان نے ریحام خان سے سوال کیا کہ کیا اب شادی کے کوئی امکانات ہیں؟
ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو بھی سکتا ہے، ساتھ انہوں نے قصہ سنایا کہ رمضان میں میری قریبی جاننے والی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے میرا ہاتھ دیکھا تو کہاکہ بیٹا مجھے پتا ہے کہ آپ کی دو شادیاں ہو چکی ہیں لیکن ہاتھوں کی لکیروں میں یہ دو شادیاں بہت ہلکی ہیں۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خاتون نے مجھے کہا بیٹا آپ کے ہاتھ میں شادی کی تیسری لکیر موجود ہے۔
ریحام خان نے ایک اور دلچسپ واقعہ بتایا کہ حال ہی میں میرے بھانجے کی شادی ہوئی جو مجھ سے کافی قریب ہے، وہ شادی پر رضامند نہیں تھا بہت مشکلوں سے راضی ہوا، اسے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا دیکھو خدا کا واسطہ ہے شادی کرلو ورنہ خالہ تیسری شادی کر لیں گی۔
ریحام نے کہا کہ ‘میں نے ان سے اس بات پر گلہ کیا اور کہا اب تو میں شادی کروں گی یہ میری ضد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔