مائیکل جیکسن کا عالیشان گھر سستے داموں فروخت!

کیلی فورنیا: کیلی فورنیا امریکا میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کی موت کے ایک دہائی بعد ان کی رہائش گاہ ‘نیورلینڈ رینچ’ صرف 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جریدے ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کا 2 ہزار 700 ایکڑ پر محیط عالی شان گھر اُن کے دوست اور ارب پتی سرمایہ کار رون برکلے نے خرید لیا ہے۔

2015 میں مائیکل جیکسن کے اس خوبصورت گھر کی قیمت 10 کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی، تاہم گھر فروخت نہیں ہوسکا جس کے بعد 2017 میں کم ہو کر اس کی قیمت 6 کروڑ 70 لاکھ ہوگئی۔
نامعلوم وجوہ کی بنا پر شہرہ آفاق گلوکار کی رہائش گاہ اس قیمت پر بھی فروخت نہ ہوسکی اور اس بار اسے صرف 2 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز میں فروخت کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ مائیکل جیکسن نے یہ گھر 1988 میں ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا تاہم 2008 میں مالی بحران کے باعث اسے قرض کے لیے گروی رکھ دیا تھا، تاہم اگلے ہی برس وہ 50 سال کی عمر میں نیند آور ادویہ کی زیادہ مقدار لینے کے باعث چل بسے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔