جس طرح اپوزیشن نے فوج پر حملہ کیا، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، وزیراعظم

چکوال: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس طرح اپوزیشن نے فوج پر حملہ کیا، اس طرح تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، وہ زبان استعمال کی جارہی ہے جو بھارت کی پروپیگنڈا مشین استعمال کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال، لاء کالج اور رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پہلی یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی فیک ویب سائٹ پی ڈی ایم کو بھی پروموٹ کررہی تھی، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو کیا آپ کسی فورم پر گئے؟ نہ ثبوت دیے نہ کسی فورم پر گئے، بس فوج پر حملے شروع کردیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔