رضوان، بابر پر انحصار کرنے سے مشکل میں رہیں گے: انضمام

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف چوتھے نمبر پر محمد نواز کو بھیجا، خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا؟ کوچ اور کپتان بھی اعتماد دیتا ہے، پرفارمنس سے کھلاڑی بھی اعتماد دیتے ہیں۔
انضمام الحق نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ پروگرام میں شریک اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ یہ بھی مذاق چل رہا ہے کہ بابراعظم نے ساری انرجی فائنل کے لیے بچائی ہوئی ہے، اس پر انضمام الحق نے کہا کہ اللہ کرے فیصل قریشی جو کہہ رہے ہیں وہ سچ ہوجائے۔
پروگرام میں شریک اداکارہ نوال نے سوال کیا کہ کیا ایساہوتا ہے کہ مخالف ٹیم کو دکھایا جائے کہ ہم ہلکے ہیں پھر سرپرائز کردیں؟ اس پر انضمام نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ پلاننگ سے فیل ہوا جائے، حارث اور حسنین نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کی ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کرسکتا ہے، رضوان اور بابر پر انحصار کریں گے تو مشکل میں رہیں گے، پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹر کھلانے ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔