سورج آگ برسانے لگا، کراچی میں بلا کی گرمی سے شہری بے حال

کراچی: سورج آگ برسانے لگا، شہر قائد میں شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے اور گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس ہورہی ہے۔
شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 3 روز کے دوران پارہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب آج سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کل سے 14 ستمبر کے دوران میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔