اسٹیٹ بینک کا شرح سود 15 فیصد کرنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 15 فیصد کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے، کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ نہ بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی، شرح سود نہ بڑھاتے تو صورت حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی طرح افراط زر کا بھی مقابلہ کریں گے، معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹری پالیسی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔