کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا

غذر: نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد لاپتا ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور اُن کے ساتھی فضل علی کو پاک فوج نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کو نانگا پربت سے بحفاظت گلگت پہنچادیا گیا، پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نانگا پربت بیس کیمپ سے جگلوٹ پہنچادیا۔
شہروز اور فضل کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دیا اور کسی بھی خدشے کے پیش نظر تھوڑی دیر نگرانی میں رکھا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ شہروز اور ان کے ساتھی چوتھے سے تیسرے بیس کیمپ پر آتے دکھائی دیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔