مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے میں 1.21 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیاد پر ایک بار پھر بڑھ گئی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد بڑھوتری ہوئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ برائلر مرغی 38 روپے 35 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 152 روپے 28 پیسے، آلو 2 روپے 95 پیسے، لہسن 10 روپے، چائے کا پیکٹ 4 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 23 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 3 روپے 29 پیسے، ٹماٹر ایک روپے، چینی 47 پیسے مہنگی ہوئی جب کہ باسمتی چاول، تازہ دودھ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی، انڈے 4 روپے 77 پیسے فی درجن، دال مونگ 2 روپے 11 پیسے، پیاز 84 پیسے سستے ہوئے، دال مسور 1 روپے 25 پیسے، دال ماش 1 روپے 21 پیسے فی کلو سستی ہوئی جب کہ حالیہ ہفتے اکیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔