فوری شفاف الیکشن ہی ملکی ترقی کا راستہ ہے: مولانا فضل الرحمان

لاہور: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے تباہ ہوچکے۔ پی ڈی ایم سنجیدہ ہے، 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بڑا اجتماع ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتنا نقصان تو بھارتی وزیراعظم مودی بھی نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان نے پہنچادیا۔ 16 ہزار برطرف ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہم ان برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسان، مزدورسمیت ہرطبقہ پریشان ہے، عوام پر قہر بن کر حکومت مسلط ہے، حکومت سے خلاصی ہر آدمی کی آرزو بن چکی ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، حکومت غفلت کی نیند سورہی ہے، ملک میں ایسے بدترین حالات کبھی نہیں دیکھے، ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف الیکشن ہی پاکستان کو ترقی کی جانب لے جانے کا راستہ ہے، عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جارہے ہیں۔ دن رات محنت کر کے 2018 کی صورت حال پر واپس آئیں گے، شفاف انتخابات پی ڈی ایم اورعوام کامطالبہ ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا، ظہرانے میں مولانا کے کھانے میں مٹن بریانی، مٹن قورمہ، پالک گوشت، آلو مٹر شامل تھے، کھانے کی میز پر روغنی نان، روٹی۔ دیسی مرغی مٹن چکن، بار بی کیو، گرل فش، کشمیری دال چاول، ریشمی کباب، یخنی پلائو بھی شامل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔