بھارتی سیاست گھٹیا، پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی، عروہ

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایشیاکپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہوگئی کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی، جس سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہورہا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو عالمی اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف ہے۔
بھارت کا 2 ستمبر کو پاکستان کے ساتھ ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 4 ستمبر کو ایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت فاتح قرار دیا گیا تھا اور وہ سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا۔
پاکستان رواں سال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے جب کہ باقی سری لنکا میں ہورہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔