ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بخیریت گھر واپس آگئے

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ لاپتا ہوگئے تھے، اب اطلاع آئی ہے کہ وہ بخیریت گھر واپس آگئے ہیں۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر لندن سے واپسی کے بعد اتوار کو کراچی کے علاقے قیوم آباد سے لاپتا ہوگئے تھے۔ بلال شاہ کی والدہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے لاپتا ہونے کے بعد بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔