مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی میں شدت، 5 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی، مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے کلگام اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
ظالم اور ناجائز قابض بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 روز میں 9 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے۔ ایک روز قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔
بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔ شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔