تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی رہا

لاہور: ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کچھ دیر بعد ٹی ایل پی مرکز چوک یتیم خانہ پہنچیں گے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کے لیے نظربند کیا گیا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظربند کیا گیا تھا اور نظربندی کے دوران سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔
خیال رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی اور وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔