بھارت: موبائل گرنے پر ملازم نے سارا پانی نکال کر ڈیم خالی کردیا

چھتیس گڑھ: بھارت کے حوالے سے ہر کچھ عرصے بعد ایسی اطلاع آتی ہے کہ دُنیا انگشت بدنداں رہ جاتی ہے۔ بھارت میں ایک سرکاری ملازم کا فون ڈیم میں گر گیا جسے غوطہ خور بھی نہ نکال سکا تو 3 دن تک مسلسل موٹر چلاکر 21 لاکھ گیلن پانی باہر پھینک دیا جس سے 1500 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکتا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیم کے قریب سیلفی لیتے وقت سرکاری ملازم راجیش وشواس کا قیمتی موبائل گہرے پانی میں گر گیا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون کی تلاش کے لیے غوطہ خور کو بھی بلایا گیا۔
غوطہ خور کی ناکامی پر سرکاری ملازم نے انوکھی ترکیب لڑائی اور 30 ہارس پاور کی موٹر لگا کر تین دن تک مسلسل چلاتا رہا یہاں تک کہ ذخیرہ آب میں صرف ایک فٹ سے بھی کم پانی رہ گیا۔
سرکاری ملازم نے 21 لاکھ لیٹر پانی ضائع کرکے اپنا موبائل فون حاصل کرلیا اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی کہ موبائل فون میں اہم سرکاری ریکارڈ بھی تھا اور میں نے ڈیم خالی کرنے کے لیے اپنے سینئر سے زبانی اجازت بھی لی تھی۔
تاہم محکمے نے سرکاری ملازم کے عذر کو قبول نہ کرتے ہوئے اسے معطل کردیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔