ذہنی تنائو کو دُور کرنے میں سبز چائے موثر قرار

ٹوکیو: سبزچائے غیرمعمولی خواص کی بنا پر بلڈ پریشر کم کرتی، کولیسٹرول گھٹاتی اور ذہنی تناؤ دُور کرتی ہے۔
اس کے علاوہ سبز چائے موڈ کو بہتر کرنے اور کسی کام پر ارتکاز (فوکس) بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبزچائے جینیاتی طور پر ایسی تبدیلیاں بھی لاتی ہیں جو طویل عمری کو ممکن بناسکتی ہیں۔ دوسری جانب اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینولز اور کلوروجینک ایسڈ انسولین مزاحمت کم کرتے ہیں، خلوی تباہی کم کرتے اور بدن کی اندرونی سوزش کم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایک خاص قسم کا امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جسے ’تھیانائن‘ کہتے ہیں۔ تھیانائن اس کے پتوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ پورے بدن اور بالخصوص دماغ کو پُرسکون رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ طبیعت کی بے چینی اور تناؤ کو بھی کم کرنے میں لاثانی ہے۔
2017 کی ایک تحقیق کے مطابق سبزچائے کا مسلسل استعمال پُرسکون نیند میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جاپان کی یونیورسٹی آف شیزوکا کے ماہرین نے طویل مطالعے کے بعد جرنل ’نیوٹریئنٹس‘ میں لکھا تھا کہ سبز چائے میں موجود کچھ اہم اجزا دل و دماغ کو سکون دیتے اور گہری نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔