بھارت: دو روز میں دوسرے روسی بزنس ٹائیکون کی پُراسرار موت
نئی دہلی: روس سے تعلق رکھنے والے قانون دان اور سوسیج انڈسٹری ٹائیکون بھارت میں ہوٹل کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق قانون دان اور بزنس ٹائیکون پاول انتوف ہوٹل کی تیسری منزل سے گر ہلاک ہوئے اور وہ ہوٹل کے باہر مُردہ حالت میں پائے گئے جب کہ دو روز قبل ان کے ساتھ آنے والے روسی دوست بھی ہوٹل میں پُراسرار طور پر مُردہ پائے گئے تھے، جن کے قبضے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس نے اس واقعے کے بعد روسی باشندوں کی موت کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق دوست کی موت کے بعد پاول ذہنی دباؤ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی جب کہ انڈین میڈیا کی جانب سے پاول کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے دونوں شہریوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ کولکتہ میں روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور پولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق کوئی مجرمانہ پہلو نظر نہیں آرہا ہے۔