نر پانڈا کی جنس دو سال بعد اچانک تبدیل

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ (نیدرلینڈ) میں نر پانڈے کی اچانک جنس تبدیلی کا واقعہ رونما ہوا ہے، نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے نر پانڈا کی جنس دو برس بعد اچانک مادہ میں بدل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوقامت پانڈا کے اچانک نر سے مادہ بننے کا حیران کن واقعہ نیدرلینڈ کے چڑیا گھر میں اُس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق پانڈا کا طبی معائنہ کیا گیا۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پانڈا کے نر سے مادہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فین ژنگ (پانڈا) نے ہمیں حیرت زدہ کردیا۔
چڑیا گھر حکام نے کہا کہ پانڈا کی جنس ہمارے لیے بس ایک حقیقت ہے جسے ہم نے معائنے کے دوران اینستھیزیا کے تحت چیک کیا تاکہ یقین حاصل کرسکیں۔
حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پانڈا کا پیدائش کے فوراً بعد طبی معائنہ کیا گیا تھا، لیکن اس وقت اینستھیزیا دے کر چیک نہیں کیا جاسکتا تھا، کیوں کہ ہمیں پانڈا کے نر ہونے میں کوئی شبہ نہیں تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔