بلوچستان: فورسز کی شعبان آپریشن میں تازہ کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشت گردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خوارج مارے جاچکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔