عوام جنہیں دیکھنا چاہتے ہیں اُنہیں شو پر بلاتی ہوں، ندا یاسر

کراچی: اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ وہ اپنے پروگرام میں انہی لوگوں کو بلاتی ہیں جنہیں عوام دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ندا یاسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ میرے پروگرام میں انہی لوگوں کو بلایا جاتا ہے جنہیں عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے عوام ہی ہیں جو وائرل ہونے والی چیزوں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں، کیونکہ اگر کسی بہترین طالبِ علم کو بلایا جائے تو اس میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔
ندا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2021 میں دنانیر مبین کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہورہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ ان کے ساتھ ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دنانیرمبین کے کلپس وائرل ہوئے۔
معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل کئی مرتبہ باصلاحیت افراد کو بلا چکی ہیں مگر وہ پروگرام زیادہ نہیں چلے جب کہ دنانیر اور عائشہ والے کلپس خوب وائرل ہوئے۔
وائرل گرل عائشہ کو اپنے شو پر بلانے پر وضاحت دیتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ ان کے ڈانس کی بے پناہ مقبولیت کی اصل وجہ جاننے کے لیے انہیں پروگرام میں بلایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ندا یاسر کو اپنے مارننگ شو میں دنانیر اور عائشہ جیسی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لڑکیوں کو پروگرام میں مدعو کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔