بھارت: مگرمچھ کی ہندو مت کے مطابق آخری رسوم ادا

نئی دہلی: بھارت میں مندر کے تالاب میں کئی برس سے مقیم مگرمچھ کی آخری رسوم ادا کرکے دُنیا کو حیران کردیا گیا۔
بیرونی میڈیا کے مطابق مگرمچھ کی ہندو مت کے مطابق انسانوں کی طرح آخری رسوم کی ادائیگی کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا، جہاں مندر کے تالاب میں کئی برس سے موجود 75سالہ بابیہ نامی مگرمچھ طویل علالت کے بعد دم توڑ گیا۔
مگرمچھ اتوار کو تالاب میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فریزر میں رکھا گیا، تاکہ عوام مگرمچھ کا آخری دیدار کرسکیں، اس دوران شہریوں نے مگرمچھ پر پھول بھی نچھاور کیے، بعدازاں مگرمچھ کی آخری رسوم ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔
مندر کے پجاریوں کا کہنا ہے کہ مندر کے تالاب میں رہنے والا مگرمچھ تالاب میں مچھلیاں اور کچھوے ہونے کے باوجود انہیں کھاتا نہیں تھا بلکہ اسے مندر انتظامیہ کی جانب سے کھانا فراہم کیا جاتا تھا، جو اکثر ابلے ہوئے چاول اور سبزیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔