ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری دن کے آغاز کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 5 پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 224.11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر معمولی اضافے کے بعد 232 روپے 15 پیسے پرفروخت ہوا۔
دوسری جانب سونے کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جب کہ ملک میں اضافے کے بعد قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ملک میں بے یقینی معاشی صورت حال کے باعث سونے کی مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 164000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 601 روپے بڑھ کر 140604روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526.06 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔