گھڑیوں کی فروخت: عمران خان کی اہلیہ اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کے سلام کا جواب دینے کے بعد ان کی طبیعت پوچھتی ہیں اور ان سے عمران خان کی گھڑیوں کو بیچنے کا ذکر کرتی سنی جاسکتی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو بتارہی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ ان کو کہیں بیچ دیں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انہیں کہیں (فروخت) کردیں، جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران پی ٹی آئی اور اس کے رہنمائوں کی متواتر مبینہ آڈیو لیکس سامنے آرہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔