عمران کی رپورٹس میں شراب، کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا، وزیر صحت

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کے معائنے کے لیے پمز میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگاکر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔