جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن کی عدالت نے جج دھمکی کیس میں کل تک عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیے۔
ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے 18 اپریل کے لیے عمران خان کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
دوران سماعت، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر سیکیورٹی خدشات اتنے ہیں کہ انتظامیہ نے عدالت تبدیل کروادی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو معطل کیا جائے۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ جو جوڈیشل کمپلیکس میں چںد دن قبل ہوا وہ کہیں دہرایا نہ جائے، سیشن عدالت کا قابل ضمانت وارنٹ کا فیصلہ بالکل نظرانداز کردیا گیا اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ تو جاری کر ہی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوتے ہیں، اس لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا بنتے تھے۔
وکیل علی بخاری نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری وارنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔