عمران خان کے مداح غصیلے، ان کیخلاف کچھ نہیں سن سکتے: صحیفہ جبار

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساس اور والدہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں۔
کچھ روز قبل صحیفہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں، وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور اگر سامنے کھانا پڑا ہے، تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہے اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں۔
صحیفہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔