سائفر کیس فکس میچ، عوام نواز شریف کو جیتنے نہیں دیں گے، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہوجائے گی، سب کو پتا ہے اسے معلومات کہاں سے ملی؟ عدالت اسے بلاکر پوچھے۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، میرے وکلا الیکشن لڑرہے ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔
انہوں ںے کہا کہ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 5 فروری سے قبل فیصلہ ہوجائے گا اور مجھے سزا ہوجائے گی، نجم سیٹھی کو یہ انفارمیشن کہاں سے ملی؟ نجم سیٹھی جہاں سے انفارمیشن لیتا ہے سب کو پتا ہے، عدالت نجم سیٹھی کو طلب کرے اور اس حوالے سے پوچھے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے اور نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی اُمید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے اور عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کرکے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنادیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ تمام معاملات کے حل کے لیے صدر پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان کی سنتا کون ہے؟

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔