نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں کمی

اسلام آباد: قومی بچت سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کردی گئی۔ ادارہ قومی بچت نے نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا۔
ادارہ قومی بچت کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.40 فیصد کمی سے 16 فیصد ہوگئی۔
ادارہ قومی بچت نے بتایا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.12 فیصد کمی سے 15 فیصد ہوگئی جب کہ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 0.19 فیصد کمی سے 14.22 فیصد ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔