آئی ایم ایف سستا پٹرول اسکیم پر معترض، حکومتی تجویز مسترد

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی پٹرول پر سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔