نوشکی سانحے میں ملوث ملزمان کی شناخت، 4 مشتبہ افراد زیر حراست

کوئٹہ: کچھ روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔
دھیان رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے مسافروں کو دہشت گردوں نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور لاشیں پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔